ہمیشہ آرام دہ لباس پہننا پسند کرتی ہوں، عائشہ عمر

منگل 23 فروری 2021 21:10

ہمیشہ آرام دہ لباس پہننا پسند کرتی ہوں، عائشہ عمر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2021ء) اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ وہ ہمیشہ آرام دہ لباس پہننا پسند کرتی ہیں ۔ انہوں نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بیسٹ ڈریسڈ سلیبریٹی کی فہرست میں شامل ہونا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے لیکن انہوں نے اس حوالے سے کبھی کوئی تردد نہیں کیا وہ جس لباس میں آرام دہ محسوس کرتی ہیں وہ زیب تن کر لیتی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بعض اوقات وہ آخری وقت میں آکر یہ فیصلہ کرتی ہیں کہ انہوں نے کیا پہننا ہے۔ انہوں نے بلبلے میں اپنے کردار خوبصورت بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ ڈرامہ اتنا مقبول ہو گا اور انہیں شائقین کی جانب سے اتنا زیادہ پیار ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ جن پراجیکٹس کے لیے انہوں نے انکار کیا وہ ان سے انکار نہ کرتیں ۔ انہوں نے کہا کہ فلم منی بیک گارنٹی کے عکس بندی کے دن انہیں ہمیشہ یاد رہیں گے۔
وقت اشاعت : 23/02/2021 - 21:10:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :