فروری ،پاکستانیوں کے فنٹاسٹک چائے پر مزاحیہ تبصرے
سرپرائز ڈے مبارک، کوئی اور بھی پاکستانی مہمان نوازی یا چائے کے فنٹاسٹک کپ کے انتظار میں ہے تو برائے کرم آئیں، فخر عالم
ہفتہ 27 فروری 2021 17:32
(جاری ہے)
حکومتِ پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے گرائے گئے طیارے کے گرفتار پائلٹ کی ویڈیو جاری کی جس میں بھارتی پائلٹ نے اپنے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ میں ونگ کمانڈر ابھی نندن بھارتی فضائیہ کا افسر ہوں اور ان کا سروس نمبر 27981 ہے تاہم ویڈیو میں انہوں نے مزید معلومات فراہم کرنے سے انکار کیا تھا اس کے بعد گرفتار بھارتی پائلٹ کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں ابھی نندن نے مشتعل ہجوم سے بچانے پر پاک فوج کے کیپٹن اور جوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے رویے کی تعریف کی تھی۔
انہوںنے کہاکہ بھارت جا کر اپنا بیان نہیں بدلوں گا، چاہتا ہوں ہماری آرمی بھی ہم سے ایسا ہی برتاؤ کرے تاہم بھارتی پائلٹ نے مشن سے متعلق سوال کا جواب دینے سے معذرت کی تھی۔گرفتار بھارتی پائلٹ کی میڈیا کو جاری کی جانے والی ویڈیو میں ابھی نندن کے ہاتھ میں چائے کا کپ تھا اور جب ان سے چائے سے متعلق پوچھا گیا تو ابھی نندن نے جواب دیا تھا کہ چائے فنٹاسٹک ہے، شکریہ،گرفتار بھارتی پائلٹ کے اس جملے پر پاکستان میں میمز بننے کا سلسلہ شروع ہوگیا جو اب بھی جاری ہے۔گلوکار فخر عالم نے ٹوئٹ کی کہ سرپرائز ڈے مبارک، کوئی اور بھی پاکستانی مہمان نوازی یا چائے کے فنٹاسٹک کپ کے انتظار میں ہے تو برائے کرم آئیں۔حسن نامی صارف نے لکھا کہ یہاں پاوری ہورہی ہے،کچھ صارفین نے چائے کے مہنگے کپ سے متعلق دوبارہ تبصرے کیے۔پارس نامی صارف نے لکھا کہ دنیا میں چائے کا مہنگا ترین کپ جو بھارتی پائلٹ کو پیش کیا گیا تھا جس کی قیمت مگ-21 ہے۔آیت نامی صارف نے کہا کہ بھارت کو سرپرائز ڈے بہت مبارک ہو،علاوہ ازیں لوگوں نے 'دنیا کی سب سے بڑی ٹی پارٹی' بھی شروع کی اور اپنی اور سیلیبریٹیز کی چائے پینے کی تصاویر شیئر کیں۔عمران عزیز نامی صارف نے لکھا کہ کینیڈا سے دنیا کی سب سے بڑی ٹی پارٹی مبارک، یہاں تک کہ جسٹن ٹروڈو کا بھی خیال ہے کہ چائے فنٹاسٹک ہے۔کرن نامی صارف نے لکھا کہ ویرات کوہلی بھی دنیا کی سب سے بڑی ٹی پارٹی کا حصہ ہیں۔مہر عدنان نامی صارف نے ٹوئٹ کی کہ چائے کیسے تھی ٹوئٹر صارفین نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن سے متعلق بھی تبصرے کیے۔علی حسن نامی صارف نے لکھا کہ تاریخ کے عظیم پائلٹس کو خراج تحسین،، مگ-21 کی قیمت= ایک کپ فنٹاسٹک چائے۔سعدیہ نامی صارف نے پاکستانیوں میں تخلیقی صلاحیتیں سامنے لانے پر ابھی نندن کا شکریہ ادا کیا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars
Jessica Biel
zoya nasir
Afzal Bhatti
Tom Cruise
Vishal Bajaj
Iftikhar Thakur
Akram Udas
Clea DuVall
Charlie Sheen
Imran Mehar
Humaima Malik
Alice Eve
Showbiz News In Urdu
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
اداکار کمال احمد رضوی کا یوم پیدائش یکم مئی کو منایا جائے گا
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
کامیڈی کنگ منور ظریف کی48ویں برسی29اپریل کو منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش