ماہرہ خان پاوری ٹرینڈ سے تنگ آگئیں

بدھ 3 مارچ 2021 20:54

ماہرہ خان پاوری ٹرینڈ سے تنگ آگئیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) پاکستان کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان بھی پاوری ہورہی ہے ٹرینڈ سے تنگ آگئیں۔اس ضمن میں ماہرہ خان نے سوشل میڈیا کا رخ کیا اور اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک دلچسپ سٹوری شیئر کی۔ماہرہ خان نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں ایک مزاحیہ میم شیئر کی جو پاوری ٹرینڈ سے تنگ آنے پر بنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ میم میں ہالی ووڈ فلم بیٹمین کا کردار روبین پاوری ہورہی ہے کے ٹرینڈ کا حصہ بنتے ہوئے کہتا ہے یہ میں ہوں جس کے فورا بعد بیٹمین اس کو تھپڑ مارتے ہوئے کہتا ہے چپ۔ماہرہ خان کی یہ انسٹا اسٹوری دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اندازہ لگا رہے ہیں کہ اداکارہ بھی پاوری ٹرینڈ سے تنگ آگئیں۔دوسری جانب کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان خود سب سے پہلے اس ٹرینڈ میں شامل ہوئی تھیں اور اب وہ اس سے تنگ بھی آگئی ہیں۔
وقت اشاعت : 03/03/2021 - 20:54:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :