بیبر پر موبائل چھیننے کا الزام

جمعرات 15 مئی 2014 18:06

بیبر پر موبائل چھیننے کا الزام

ایک کے بعد ایک تنازعات کا سامنا کرنے والے کینیڈین پاپ سنگر جسٹن بیبر ان دنوں نئی مشکل سے دوچار ہیں۔حال ہی میں جیل کی یاترا کر کے لوٹنے والے سنگر پر اب موبائل چھیننے کا الزام لگ گیا۔لاس اینجلس پولیس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کینیڈین اسٹار نے ایک خاتون سے موبائل چھیننے کی کوشش کی لیکن ان کو فوری طور پر گرفتار نہیں کیا گیا۔

تاہم متاثرہ خاتون سے پولیس نے ضروری معلومات حاصل کرلیں۔واضح رہے کہ جسٹن بیبر ماضی میں بھی کئی تنازعات کا شکار ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ان پر نشے کی حالت میں ڈرائیونگ اور اپنی دوست پر تشدد کے الزام میں مقدمات چل رہے ہیں۔

بیبر ایک ایسے مقام پر 55 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلا رہے تھے جہاں صرف 30 میل فی گھنٹہ کی رفتار تک جانے کی اجازت ہے۔ان پر مزاحمت اور زائد المیعاد لائسنس کے ساتھ گاڑی چلانے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔رواں سال جنوری میں پولیس نے کیلیفورنیا میں بیبیر کے گھر کی اس وقت تلاشی لی تھی جب ان پر ہمسائے کے گھر میں انڈے پھینکے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

اور اب موبائل چھیننے کے الزام نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

وقت اشاعت : 15/05/2014 - 18:06:23

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :