راکھی ساونت کے بچپن کی تصاویر وائرل

’میں نے اپنی زندگی میں بہت اٴْتار چڑھاؤ دیکھے ہیں لیکن میں اس کے باوجود بھی بہت خوش ہوں‘راکھی ساونت

جمعہ 19 مارچ 2021 12:39

راکھی ساونت کے بچپن کی تصاویر وائرل
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2021ء) بھارتی متنازع اداکارہ اور بگ باس کے سیزن 14 کی کنٹسٹنٹ راکھی ساونت نے اپنے بچپن کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کرکے مداحوں سے اٴْن پر تبصرے کرنے کی اپیل کردی۔راکھی ساونت نے حال ہی میں اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں کے لیے خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔بھارتی اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں اپنے بچپن کے کچھ حسین لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر کیے ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں راکھی ساونت کمسن بچی نظر آرہی ہیں جبکہ ایک تصویر میں اٴْن کے بال بھی کافی لمبے ہیں۔راکھی ساونت نے اپنی بچپن کی تصویروں کے ساتھ اپنی جوانی کی بھی ایک تصویر شیئر کی ہے جو اٴْن کے کیرئیر کے ابتدائی دنوں کی ہے۔بھارتی اداکارہ نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں اپنے بچپن کے سفر سے لیکر ابھی تک بہت خوش ہوں۔

(جاری ہے)

راکھی ساونت نے لکھا کہ ’میں نے اپنی زندگی میں بہت اٴْتار چڑھاؤ دیکھے ہیں لیکن میں اس کے باوجود بھی بہت خوش ہوں۔اٴْنہوں نے اپنے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ’براہ کرم میرے بچپن کی تصاویر پر تبصرہ کریں۔اس پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے اٴْن کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد اٴْن کے بچپن کی تصویروں کو خوب پسند بھی کر رہی ہے۔واضح رہے کہ راکھی ساونت حال ہی میں بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 میں بطورِ کنٹسٹنٹ شامل ہوئی تھیں۔

بگ باس 14 کے فائنل کے دوران بگ باس نے پانچوں ٹاپ کنٹسٹنٹ کو ایک آفر دی جس میں یہ تھا کہ بگ باس کی جانب سے 14 لاکھ روپے دیے جائیں گے جو کنٹسٹنٹ وہ 14 لاکھ روپے کی رقم تسلیم کرے گا وہ مقابلہ جیتنے کی ریس سے باہر ہوجائے گا۔اس کے لیے بگ باس نے ایک ٹاسک دیا تھا جس میں جو کنٹسٹنٹ پہلے بزر بجاتا تو 14 لاکھ کی رقم اٴْس کی ہوجاتی اور وہ مقابلہ جیتنے کی ریس سے باہر ہوجاتا۔اس ضمن میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ راکھی ساونت نے سب سے پہلے بزر بجاکر 14 لاکھ روپے کی رقم وصول کی جس کے بعد وہ مقابلہ جیتنے کی ریس سے باہر ہوگئی تھیں۔راکھی ساونت نے کہا تھا کہ وہ 14 لاکھ کی اس رقم سے اپنی بیمار والدہ کا علاج کروائیں گی۔
وقت اشاعت : 19/03/2021 - 12:39:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :