امبر ہرڈ نے انسٹاگرام پر کمنٹ آپشن بند کردیا

ہفتہ 27 مارچ 2021 11:38

امبر ہرڈ نے انسٹاگرام پر کمنٹ آپشن بند کردیا
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2021ء) برطانوی عدالت کی جانب سے جونی ڈیپ کو اپیل کا حق نہ دینے سے متعلق اپنا بیان جاری کرنے کے بعد امریکی اداکارہ امبر ہرڈ نے انسٹاگرام پر کمنٹس کا آپشن بند کردیا۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق جونی ڈیپ اور امبر ہرڈ کے درمیان قانونی جنگ کو لے کر اداکار کے مداحوں کو سوشل میڈیا پر بدتمیزی والے ٹرینڈز چلانے کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے امبر ہرڈ نے کمنٹس کا آپشن بند کیا۔برطانیہ کی ایک عدالت نے جمعرات کو جونی ڈیپ کو اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا حق دینے سے انکار کر دیا تھا کہ وہ بیوی پر تشدد کرنے والے ہیں۔گزشتہ سال ہالی ووڈ اداکار جونی ڈیپ پر سابق اہلیہ امبر ہرڈ کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام ثابت ہو گیا تھا۔

وقت اشاعت : 27/03/2021 - 11:38:25

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :