پاکستان فلم انڈسٹری کی سپورٹ کیلئے ہمیں دیارغیرمیں بسنے والی کمیونٹی کی خدمات حاصل کرنی چاہیے‘ریچل خان

نوجوان فلم میکرز کوحب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہوکر پاکستان میں فلمیںبنانی ہونگی تب ہی ہم کامیاب ہوسکیں گے‘اداکارہ وماڈل

ہفتہ 27 مارچ 2021 13:11

پاکستان فلم انڈسٹری کی سپورٹ کیلئے ہمیں دیارغیرمیں بسنے والی کمیونٹی کی خدمات حاصل کرنی چاہیے‘ریچل خان
لاہو ر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2021ء) اداکارہ وماڈل ریچل خان نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری کی سپورٹ کیلئے ہمیں دیارغیرمیں بسنے والی کمیونٹی کی خدمات حاصل کرنی چاہیے،بیرون ملک میں موجود ہمارے نوجوان فلم میکرز کوحب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہوکر پاکستان میں فلمیںبنانی ہونگی تب ہی ہم کامیاب ہوسکیں گے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو کے ددوران گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ دیکھا جائے توہمارے پڑوسی ملک بھارت کی فلم انڈسٹری جس کودنیا کی دوسری فلم انڈسٹری کہا جاتا ہے، وہاں بھی بہت سے غیرملکیوں نے سرمایہ کررکھی ہے۔

اسی فارمولا پرعمل کرتے ہوئے ہمیں بھی ایسے پاکستانیوںکی تلاش کرنی ہے، جونیک نیتی کے ساتھ اس پروفیشن میں آکر کام کریں۔ اگرایسا ہوجائے توچند برسوں کے دوران ہی پاکستان فلم انڈسٹری کا رنگ روپ بدل جائے گااور فلم انڈسٹری اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکتی ہے ۔
وقت اشاعت : 27/03/2021 - 13:11:27

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :