سارہ کا دوبارہ پرانا نام مونا لیزا رکھنے کا فیصلہ

منگل 27 مئی 2014 16:32

سارہ کا دوبارہ پرانا نام مونا لیزا رکھنے کا فیصلہ

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27مئی 2014ء)کراچی سے شہرت پانے والی اداکارہ مونا لیزا نے سارہ لورین کا روپ دھار لیا تھا اور اب دوبارہ اپنا نام مونا لیزا رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ سارہ لورین کے نام سے انہیں زیادہ کامیابی نہیں ملی جتنی مونا لیزا کی صورت میں مل چکی تھی اور اس وقت کئی فلموں میں انہیں منتخب بھی کر لیا تھا لیکن سارہ لورین کی شکل میں وہ پذیرائی نہیں مل سکی جو انہوں نے سوچی تھی۔انہیں بالی وڈ میں ایک طویل عرصے تک کوئی فلم نہیں ملی جبکہ پاکستان فلم سازوں نے بھی انہیں کسی فلم میں سائن نہیں کیا۔ اسی وجہ سے انہوں نے دوبارہ مونا لیزا کے نام سے قسمت آزمانے کا فیصلہ کر لیا۔

وقت اشاعت : 27/05/2014 - 16:32:00

Rlated Stars :