اداکارہ میرا نے وزیراعظم سے تحفظ مانگ لیا
جمعرات 29 مئی 2014 14:43
دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مئی 2014ء) اداکارہ میرا نے لاہور میں اپنی رہائشگاہ پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے تحفظ مانگ لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ میرا جنہوں نے لاہور میں اپنی رہائشگاہ پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد دبئی میں خود ساختہ سکونت اختیار کررکھی ہے‘ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اس وقت تک پاکستان واپس نہیں آئیں گی جب تک انہیں فول پروف سکیورٹی فراہم نہیں کی جاتی۔
ان کا کہنا تھا کہ میری زندگی خطرے میں ہے۔(جاری ہے)
میں وزیراعظم نواز شریف سے درخواست کرتی ہوں کہ میری سکیورٹی کیلئے احکامات جاری کئے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بطور آرٹسٹ میری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ میں اپنی قوم کو خوشیاں بانٹوں اور کسی اداکار کیلئے ملک میں جان کا خطرہ لاحق ہونا اچھنبے کی بات ہے کیونکہ اداکار محبت اور امن کا پیغام دینے والے ہوتے ہیں۔ مجھے اس بات کا احساس تک نہ تھا کہ میرے ساتھ ایسا سلوک کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اداکارہ میرا کی ایک غیر اخلاقی وڈیو جاری ہوئی تھی جس کے بعد 17 مئی کو نامعلوم افراد نے لاہور میں ان کے گھر پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے تاہم میرا کا کہنا ہے کہ اس وڈیو سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔۔۔(قیصر)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars
Sarah Jessica Parker
Jessica Brown Findlay
Cara Delevingne
Lee Pace
Rene Russo
Sana Khan
Aubrey Plaza
Olga Kurylenko
Sahiba Afzal
Alamzeb Mujahid
Paul Dano
Willa Holland
Showbiz News In Urdu
-
انٹرنیشنل پیکجنگ فلمز لمیٹڈکا آئی پی او کے ذریعے 1.47ارب روپے اکھٹا کرے گی
-
فن کے ذریعے بچوں کی تربیت ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، طارق علی بسرا
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
شوٹنگ میں مصروف پریانکا چوپڑا کا میٹ گالا میں شرکت کرنے سے انکار
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، نہیں چاہتی کبھی اس مرحلے سے گزروں، حنا آفریدی
-
شروتی ہاسن اور دوست سنتانو ہزاریکا کا بریک اپ ہوگیا
-
60 سالہ خاتون نے 'مس یونیورس بیونس آئرس' کا ٹائٹل جیت لیا
-
جہاز میں لوگ مجھے دیکھ کر استغفراللہ پڑھتے ہیں، متھیرا