دی کپل شرما شو کی خاتون کامیڈین سٹار نے منگنی کرلی

پیر 19 اپریل 2021 21:58

دی کپل شرما شو کی خاتون کامیڈین سٹار نے منگنی کرلی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2021ء) بھارت کے مقبول ترین کامیڈین پروگرام دی کپل شرما شو سے شہرت پانے والی خاتون کامیڈین اسٹار سوگندھا مشرا نے بھارتی مزاح نگار و اداکار سنکیت بھوسلے سے منگنی کرلی۔

(جاری ہے)

سوگندھا مشرا نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر اپنی منگنی کی تقریب کی تصویریں شیئر کیں جن میں ان کے ہمراہ ان کے منگیتر سنکیت بھوسلے کو بھی دیکھا جاسکتا ہے اور نیک خواہشات کے اظہار پر مداحوں اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا، ساتھ ہی انہوں نے انگوٹھی کا نشان بنایا۔

منگنی کی تقریب میں سوگندھا مشرا نے سِلک کی خوبصورت میکسی زیب تن کی جبکہ ان کے منگیتر نے اس موقع پر سیاہ رنگ کے لباس کا انتخاب کیا۔سوگندھا مشرا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں منگیتر سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا ہمیشہ کا ساتھی۔اس کے علاوہ ایک اور پوسٹ میں انہوں نے محبت بھرے پیغامات کے لیے اپنے تمام چاہنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
وقت اشاعت : 19/04/2021 - 21:58:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :