تھیٹر پر جو کچھ ہو رہا ہے وہ عوام کی ڈیمانڈ کے عین مطابق ہے‘ صائمہ خان،پنجاب کے تھیٹروں میں اصلاحی اور کامیڈی ڈرامے پیش کئے جاتے ہیں ‘ اداکارہ

اتوار 15 جون 2014 13:55

تھیٹر پر جو کچھ ہو رہا ہے وہ عوام کی ڈیمانڈ کے عین مطابق ہے‘ صائمہ خان،پنجاب کے تھیٹروں میں اصلاحی اور کامیڈی ڈرامے پیش کئے جاتے ہیں ‘ اداکارہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جون۔2014ء) اداکارہ صائمہ خان نے کہا ہے کہ اسٹیج پر ہمیشہ معیاری کام کرنے کی کوشش کی ہے اور ہر ڈرامے میں منفرد کردار کرنا میرا اعزاز اور فخر ہے ، ظاہر ہے ڈائریکٹر مجھ سے جیسا کام کرائے گا میں بھی ویسا ہی کروں گی ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں میں سب سے پیار کرتی ہوں ،کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا سب کااپنا اپنا مقام ہے ۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے مزید کاہ کہ میرا کامل یقین ہے کہ انسا ن کو وہ سب کچھ ضرور مل کر رہتا ہے جس کی وہ خواہش کرتا ہے لیکن اسے نیک نیتی سے خواہش کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آج کل جو کچھ تھیڑوں پر ہو رہا ہے وہ عوام کی ڈیمانڈ کے عین مطابق ہے ، عوام جو دیکھنا چاہتے ہیں وہ دکھایا جارہا ہے ۔پنجاب کے تھیٹر وں میں اصلاحی اور کامیڈی ڈرامے پیش کئے جاتے ہیں جن میں پنجاب کے کلچر کا رنگ واضح نظر آتا ہے ۔

وقت اشاعت : 15/06/2014 - 13:55:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :