سرگودھا‘ فوک سنگر علی ارشد گوندل کورونا کے باعث دنیا فانی سے کوچ کر گئے

مرحوم کو آہوں اور سسکیوں میں ان کے آبائی علاقہ میں نماز جنازہ کے بعد سپردخاک کر دیا گیا

بدھ 28 اپریل 2021 12:07

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2021ء) سرگودھا میں کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت کے باعث سرگودھا کے معروف فوک سنگر اس دنیا فانی سے کوچ کر گئے جن کو آہوں اور سسکیوں میں ان کے آبائی علاقہ میں نماز جنازہ کے بعد سپردخاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا میں کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت کے باعث مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ سے کورونا وارڈ بھر گے گزشتہ روزجانبحق ہونے والوں میں مقامی فوک سنگر علی ارشد گوندل بھی دنیا فانی سے کوچ کرگئے۔

جن کا مشہور گانا*تو جے مینوں ملن میرے شہر آویں ہا*سرگودھا میں سارا سجا چھوڑاں ہاں* ہمشہ ان کی یاد دلاتا رہے گا۔مرحوم فوک سنگر کو اس کے آبائی گاوں شیر والا نزد ڈیرہ گوندل معظم آباد میں نماز جنازہ کے بعد اہوں اور سسکیوں میں سپردخاک کر دیا گیا۔اس موقع پرانسداد کورونا ایس اوپیز کے انتظامات تھے۔
وقت اشاعت : 28/04/2021 - 12:07:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :