سارہ علی خان نے سیلفی لینے والے مداح کو جھاڑ پلادی

مداح کی جانب سے ماسک اتارنے کے عمل نے سارہ کو غصہ دلادیا اور اداکارہ نے وہیں اسے جھاڑپلا دی

جمعہ 30 اپریل 2021 12:21

سارہ علی خان نے سیلفی لینے والے مداح کو جھاڑ پلادی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2021ء) بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے ان کے ساتھ سیلفی لینے والے مداح کو جھاڑ پلادی۔اداکار سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان بالی ووڈ کی چلبلی اداکارہ ہیں۔ سارہ نے ابھی محض چار فلموں میں ہی کام کیا ہے لیکن اپنی اداکاری سے لاکھوں لوگوں کو اپنا مداح بنالیا ہے۔ حال ہی میں سارہ علی خان اپنی والدہ امریتا سنگھ اور بھائی ابراہیم علی خان کے ہمراہ ممبئی ایئرپورٹ پہنچیں۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق یہ تینوں مالدیپ سے واپس ممبئی آئے ہیں۔ خیر جس چیز نے ایئرپورٹ پر سب کی توجہ کھینچی وہ یہ کہ سارہ علی خان مداح کی جانب سے سیلفی لینے پر غصے میں آگئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جب سارہ ممبئی ایئرپورٹ سے باہر آرہی تھیں تو ایک مداح ان کے ساتھ ساتھ چلنے لگا۔ مداح سارہ کے ساتھ سیلفی لینا چاہتا تھا اور اس موقع پر اس نے اپنے چہرے سے ماسک بھی ہٹادیا تھا۔ مداح کی جانب سے ماسک اتارنے کے عمل نے سارہ کو غصہ دلادیا اور اداکارہ نے وہیں اسے جھاڑ پلاتے ہوئے اسے کوروناوبا کے پیش نظر سماجی فاصلہ رکھنے کا سبق سکھادیا۔
وقت اشاعت : 30/04/2021 - 12:21:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :