mشوبز میں نمایاں مقام میرا مشن ہے، ماڈل و اداکارہ ماریہ

اتوار 16 مئی 2021 17:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2021ء) پاکستان کی نامور ماڈل و اداکارہ ماریہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شوبز میں نمایاں مقام حاصل کرنا میرا مشن ہے اور اس میں کامیابی کے لئے میں انتھک محنت کررہی ہوں کیرئیر میں ہمیشہ منفرد و معیاری کا م کو ترجیح دی ہے اور اسی لئے میں نے بہت جلد شہرت اپنے نا م کی ہے جسے برقرار ر کھنے کی ہر ممکن کوشش کروں گی ماریہ نے کہا کہ بے شمار پراجیکٹس میں اہم کردار ادا کررہی ہوں ماڈلنگ کے بعد ٹی وی اور مستقبل میں فلموں میں بھی کام کرنے کا ارادہ ہے ماریہ نے کہا کہ پاکستان میں شوبز میں بہت ٹیلنٹ ہے ملک میں کورونا کے باعث سر گرمیاں محدود ہونے کا افسوس ہے مگر ہم سب کو ایس او پیز پر مکمل عمل کرنے کی ض?رورت ہے۔
وقت اشاعت : 16/05/2021 - 17:25:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :