فیصل آباد کی مقامی عدالت نے اداکار اکرم اداس کی عبوری ضمانت منظور کر لی

پیر 30 جون 2014 16:33

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جون 2014ء) فیصل آباد کی مقامی عدالت نے اداکار اکرم اداس کی عبوری ضمانت منظور کر لی ۔ بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد کے ایک ڈرامہ پروڈیوسر نعیم سپرا نے اداکار اکرم اداس کو 10لاکھ سے زائد رقم دی تھی جس کے تحت اکرم اداس کو نعیم سپرا کے اسٹیج ڈراموں میں کام کرنا تھا ۔

(جاری ہے)

مگر اکرم ان کے ڈراموں میں کام نہ کر سکے جس پر اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسر نعیم سپرا نے اکرم اداس کے خلاف تھانہ سول لائن فیصل آباد میں دفعہ 406کے تحت مقدمہ درج کروا دیا اور اس سلسلے میں چند روز قبل فیصل آباد کی پولیس نے لاہور کے الحمرا تھیٹر میں اکرم اداس کی گرفتاری کے لئے چھاپہ بھی مارا مگر وہ موقع سے فرار ہو گئے ۔

اداکار اکرم اداس نے فیصل آباد کی مقامی عدالت میں ضمانت کے لئے درخواست دائر کی ۔ جس پر عدالت نے اکرم اداس کی عبوری ضمانت منظور کر لی

وقت اشاعت : 30/06/2014 - 16:33:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :