اگر ڈرامے کے موضوعات پربات ہو رہی ہے تو لکھنے والوں کو اپنی تحریر کا جائزہ لینا چاہیے ‘ آغا جرارحیدر

آپ کے لکھے ہوئے الفاظ میں سچائی ہو گی تو یہ دوسرے کے دل میں اتریں گے ،یہ آسان کام نہیں ہے‘ انٹر ویو

ہفتہ 29 مئی 2021 12:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2021ء) نامور رائٹر ، ڈائریکٹر اور شاعر آغا جرار حیدر نے کہاہے کہ مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ اگر لوگ ڈرامے کے موضوعات کو لے کر بات کر رہے ہیں تو لکھنے والوں کو اپنی تحریر کا جائزہ لینا چاہیے ، ٹی وی ڈرامہ بھی میڈیا ہی کی ایک شکل ہے جس کے ذریعے معاشرے میں جو کچھ ہو رہا ہوتا ہے وہ کرداروں کی صورت میں سامنے لایا جاتا ہے ،آپ کے لکھے ہوئے الفاظ میں سچائی ہو گی تو یہ دوسرے کے دل میں اتریں گے اور یہ آسان کام نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی شعبے کے رموز کو سمجھنے کے لئے کئی دہائیاں لگ جاتی ہیں ، میںتو ابھی طالبعلم کی حیثیت سے سیکھنے کے مرحلے میں ہوں لیکن خدا کا شکر ہے کہ میرے کام کو بیحد پذیرائی مل رہی ہے جس کی وجہ سے مزید محنت سے کام کرنے کی لگن پیدا ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کواظہار رائے کے پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے جو مثبت طرز عمل ہے ، کچھ لوگ ڈراموں کے موضوعات کو لے کر کچھ پریشان دکھائی دیتے ہیں اس لئے مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ لکھنے والوں کو اپنی تحریر کا جائزہ لینا چاہیے اور اگر کسی کے خدشات ہیں تو انہیں دور بھی کیا جانا چاہیے۔
وقت اشاعت : 29/05/2021 - 12:43:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :