سلو میاں کی دریا دلی، کروڑوں روپے مالیت کی گھڑی سدہارتھ ملہوترا کو تحفہ کر ڈالی

منگل 1 جولائی 2014 16:47

سلو میاں کی دریا دلی، کروڑوں روپے مالیت کی گھڑی سدہارتھ ملہوترا کو تحفہ کر ڈالی

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1جولائی 2014ء) بالی ووڈ اداکار سلمان خان فلم انڈسٹری میں اپنے دبنگ ایکشن اور دریا دلی کے حوالے سے خاصے مشہور ہیں، حال ہی میں سلو میاں نے اپنی کروڑوں روپے مالیت کی گھڑی نوجوان ساتھی اداکار سدہارتھ ملہوترا کو تحفے میں دی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدہارتھ ملہوترا نے اپنی فلم ’’اک ولن‘‘ کی شاندار کامیابی پر ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں سلو میاں بطور مہمان خصوصی مدعو تھے، دبنگ اداکار کی تقریب میں انٹری بھی دبنگ ہی تھی اور وہ اپنی نی آنے والی فلم ’’کک‘‘ کی ساتھی اداکارہ جیکلین فرنینڈس کے ہمراہ تقریب میں شریک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان خان نے سدہارتھ ملہوترا کو فلم ’’اک ولن‘‘ کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور پھر اپنی کلائی سے کروڑوں روپے مالیت کی گھڑی اتار کر سدہارتھ ملہوترا کو پہنا دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فلم اک ولن کی پروڈیوسر اکتا کپور، کرن جوہر، شردھا کپور، ایان مکھرجی، رتیش دیش مکھ اور دیگر لوگ بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ سلمان خان نے کچھ عرصہ قبل بھی اپنی ایک قیمتی گھڑی نئی آنے والی فلم کک کے ڈائیلاگ رائٹر راجت ارورا کو بھی تحفے میں دی تھی۔ اس سے قبل سلمان خان نے اداکارہ کرینہ کپور کو بی ایم ڈبلیو سیون سیریز کی کار تحفے میں دی تھی جب کہ سلو میاں 2012 میں اپنی سابقہ دوست کترینہ کیف کو بھی ریسنگ کار تحفے میں دے چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 01/07/2014 - 16:47:02

Rlated Stars :