متھیرا حرا مانی پر برس پڑیں

کسی کے چہرے پر کمنٹ کرنے والی آپ کوئی نہیں ہوتیں، متھیرا کیوں کوئی آپ کی وجہ سے اپنا چہرہ بدلوائے، دنیا کو خوبصورت چہرے نہیں خوبصورت روحوں والے انسانوں کی ضرورت ہے،بیان

پیر 14 جون 2021 19:29

متھیرا حرا مانی پر برس پڑیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) اداکارہ حرا مانی کے فردوس عاشق اعوان کو مریم نواز کے ڈاکٹر سے مشورے لے کر خوبصورت بننے کے بیان پر متھیرا نے شدید ردعمل دیا ہے۔

(جاری ہے)

گلوکارہ متھیرا نے حرا مانی کے بیان پر کہا کہ کیوں کوئی آپ کی وجہ سے اپنا چہرہ بدلوائے، دنیا کو خوبصورت چہرے نہیں خوبصورت روحوں والے انسانوں کی ضرورت ہے۔انہوں نے لکھا کہ ہم کسی کے بھی چہرے پر کمنٹ کرنے والے کوئی نہیں ہوتے کیونکہ سب کے چہروں کو اللہ نے بنایا ہے۔متھیرا نے لکھا کہ ہر کوئی اپنے لحاظ سے خوبصورت ہوتا ہے۔متھیرا نے حرا مانی کو مشورہ دیا کہ لوگوں کی ظاہری شخصیت سے ان سے متاثر ہونا چھوڑ دیں۔

وقت اشاعت : 14/06/2021 - 19:29:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :