عائزہ خان نے بڑی عید کیلئے نیا خوبصورت جوڑا پسند کر لیا

پیر 14 جون 2021 20:43

عائزہ خان نے بڑی عید کیلئے نیا خوبصورت جوڑا پسند کر لیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ہر دلعزیز اداکارہ عائزہ خان نے بڑی عید کے لیے نیا خوبصورت جوڑا پسند کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

عائزہ خان نے حال ہی میں کپڑوں کے ایک برینڈ کے لیے نیا فوٹو شوٹ کروایا ہے، ادکارہ نے اپنے اس فوٹو شوٹ کی چند خوبصورت تصاویر اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر شیئر کی ہیں۔انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ یہ میرے نئے پسندیدہ کپڑے ہیں۔ یہ آنے والی عیدالضحیٰ یا عام تقریبات کے لیے بہترین ہے‘۔اداکارہ عائزہ خان اپنے مداحوں کو خوش رکھنے کا فن جانتی ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اب تک کی واحد اداکارہ ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بہت کم تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

وقت اشاعت : 14/06/2021 - 20:43:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :