شاہ رخ اور سلمان خان کے درمیان دوریاں ختم

پیر 7 جولائی 2014 13:33

شاہ رخ اور سلمان خان کے درمیان دوریاں ختم

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7جولائی 2014ء) بالی ووڈ کے کنگ خان اور دبنگ ہیرو سلمان خان کے درمیان دوریاں ختم ہو گئیں۔ دونوں فنکاروں نے ایک دوسرے کو گلے لگا لیا۔ بالی وڈ فنکاروں میں پیشہ ورانہ چپقلش عام بات ہے لیکن بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور سپر سٹار سلمان خان میں دوری کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

دونوں سپر سٹارز اپنے اختلافات کی تردید کرتے نہیں تھکتے لیکن حقیقت یہ ہے کہ دونوں میں کبھی بھی سب کچھ ٹھیک نہیں رہا۔

خبر یہ ہے کہ پارٹیوں میں ایک دوسرے سے دور دور رہنے والے بالی وڈ کے دونوں خانز نے صلح کر لی ہے۔ یہ صلح ہوئی ایک افطار پارٹی میں جہاں شاہ رخ خان اور سلمان خان نے ایک دوسرے کو گلے لگا لیا۔ پچھلے سال بھی دونوں فنکاروں نے افطار پارٹی پر ایک دوسرے کو جادو کی جپھیاں ڈال کر سارے گلے شکوے دور کئے تھے لیکن پھر سے دوریاں بڑھ گئیں کیوں اس کی وجہ آج تک کوئی نہیں جان سکا۔

وقت اشاعت : 07/07/2014 - 13:33:16

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :