ہرعورت ہی ’شیرنی‘ ہے، ودیا بالن

بدھ 23 جون 2021 23:46

ممئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2021ء) بھارتی اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ ان کا ماننا ہے کہ ہر عورت ہی ’شیرنی‘ ہے۔ خیال رہے کہ ودیا بالن اپنی نئی فلم ’شیرنی‘ کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ اس ایکشن فلم میں اداکارہ نے ایک بہادر فاریسٹ افسر کا کردار نبھایا ہے۔

(جاری ہے)

ودیا بالن کا کہنا ہے کہ ہر عورت شیرنی ہے، ان میں کچھ تو بولڈ ہوتی ہیں، لیکن کچھ فلم کے کردار ودیا ونسینٹ کی طرح شرمیلی ہوتی ہیں، تو کیا ان کا یہ رویہ انھیں کسی سے کم تر بنادیتا ہی انھوں نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ اس رویے کی خواتین کے پاس بھی صحیح انداز میں صحیح کام کرنے کی صلاحیت ہے

وقت اشاعت : 23/06/2021 - 23:46:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :