ترکی میں موجود حریم شاہ بالوں کو ڈائے کرواتے مشکل میں پھنس گئیں

جمعرات 15 جولائی 2021 16:57

ترکی میں موجود حریم شاہ بالوں کو ڈائے کرواتے مشکل میں پھنس گئیں
استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2021ء) سیر و تفریح کی غرض سے تٴْرکی میں موجود پاکستان کی متنازع ٹک ٹاکر اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ مشکل میں پھنس گئیں۔ حریم شاہ کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں اٴْنہیں پریشان حال اور مشکل میں دیکھا جا سکتا ہے۔حریم شاہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ترکی کے کسی بیوٹی سلون میں موجود ہیں اور اپنے بالوں کو ڈائے کروا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

حریم شاہ کا اپنی ویڈیو میں کہا کہ ’وہ اس وقت بیوٹی سیلون میں موجود ہیں اور یہاں کے اسٹاف کو اردو سمجھ میں آ رہی ہے اور نہ انگریزی، اگر بیوٹی سیلون کے عملے کو انگریزی آتی تو وہ اپنی ٹوٹی پھوٹی انگریزی سے ہی عملے کو بات سمجھا دیتیں، اٴْنہیں سٹاف کے ساتھ بات کرنے میں مشکل پیش آرہی ہے، ابھی تک کی ساری بات بھی اٴْنہوں نے عملے کو اشاروں میں سمجھائی ہے‘۔حریم شاہ کا اپنے بالوں کے لیے پریشان ہوتے ہوئے ویڈیو میں کہنا ہے کہ ’پتہ نہیں آج اٴْن کے ساتھ کیا ہونے والا ہے‘۔
وقت اشاعت : 15/07/2021 - 16:57:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :