عمران ہاشمی کو حقیقی زندگی میں بھی بے شرم سمجھتی تھی‘ عمائمہ ملک

ہفتہ 19 جولائی 2014 15:41

عمران ہاشمی کو حقیقی زندگی میں بھی بے شرم سمجھتی تھی‘ عمائمہ ملک

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19جولائی 2014ء) پاکستانی اداکارہ عمائمہ ملک نے کہا ہے کہ میں سمجھتی تھی کہ عمران ہاشمی حقیقی زندگی میں بھی بے شرم ہیں۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران سے ملنے سے پہلے میں یہ سمجھتی تھی کہ وہ حقیقی زندگی میں بھی اتنے ہی بے شرم ہوں گی جتناکہ فلموں میں دکھائی دیتے ہیں لیکن جب میں پہلی بار ان سے ملی۔

انہوں نے مجھے مکمل طور پر نظرانداز کیا اور اپنے کام میں مصروف رہے جس کے بعد میں نے اپنے گھر والوں کو پہلا میسج یہی کیا کہ نہیں حقیقی زندگی میں عمران بہت ہی اچھا انسان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویسے تو میں عمران کی بہت بڑی مداح ہوں اور ان کی فلمیں بھی اکثر دیکھتی ہوں اور اب ان کیساتھ راجہ نٹور میں ام کا تجربہ بھی بہت اچھا رہا ہے۔۔

وقت اشاعت : 19/07/2014 - 15:41:05

Rlated Stars :