- Home
- شوبز
- مزاحیہ فنکار محمود خان طویل عرصے تک شوگر اور گردے کے عارضہ میں مبتلا رہنے کے بعد 54سال کی عمر ..
مزاحیہ فنکار محمود خان طویل عرصے تک شوگر اور گردے کے عارضہ میں مبتلا رہنے کے بعد 54سال کی عمر میں انتقال کر گئے
جمعرات 24 جولائی 2014 16:30
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء) اسٹیج کے معروف مزاحیہ فنکار محمود خان طویل عرصے تک شوگر اور گردے کے عارضہ میں مبتلا رہنے کے بعد 54سال کی عمر میں انتقال کر گئے ، ان کو نماز جنارہ کی ادائیگی کے بعد سبزہ زار کے شاہ فرید قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ، شوبز شخصیات نے مزاحیہ فنکار محمود خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے انتقال سے مزاح کا ایک اور باب ہمیشہ کے لئے بند ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق سینئر فنکار محمود خان طویل عرصے سے شوگر اور گردے کے عارضہ میں مبتلا تھے اور انہیں گزشتہ دنوں میو ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا ۔ دو روز قبل ان کی حالت مزید بگڑ گئی اور وہ جمعرات کی علی الصبح 54سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے ۔(جاری ہے)
محمود خان نے 35سال تک مختلف کرداروں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور اپنے مخصوص انداز کے باعث شائقین کو خوب محظوظ کیا۔
کئی سالوں تک فن کی خدمت کرنے والے سینئر فنکار محمود خان نے اپنے آخری ایام انتہائی کسمپرسی کی حالت میں گزارے ۔ محمود خان کی نماز جنازہ سبزہ زار میں ادا کی گئی جس میں رکن قومی اسمبلی مہر اشتیاق ، معروف فنکار شاہد خان ، طاہر نوشاد ، محسن علی ، داؤد بٹ ، اظہر رنگیلا ، توحید اقبال ، آغا ماجد ، محمد عمر ، عثمان محمود ، حاجی احسن علی ، مظہر امین ،محمد الماس ، محمد سجاد ، محمد عمران ، محمد اعجاز ، سردار کمال ، خالد بٹ اور جواد وسیم سمیت ان کے اہل خانہ اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ۔ نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو سبزاہ زار کے شاہ فرید قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ محمود خان کے انتقال پر سینئر فنکار علی اعجاز ، قوی خان ، سہیل احمد ، نسیم وکی ، امان اللہ ، مسعود اختر ، افتخار ٹھاکر ، سخاوت ناز ، ہنی البیلا ، سلیم البیلا ، مصطفی قریشی ، غلام محی الدین ، ندیم بیگ ، طارق ٹیڈی ، گلناز ، زارا اکبر ، پائل چوہدری ، صوبیہ خان، ثناء اور دیگر نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محمود خان ایک منجھے ہوئے اور اپنے کام سے محبت کرنے والے فنکار تھے ، محمود خان اپنے مخصوص انداز کے ذریعے جس طرح پرستاروں کے چہروں پر خوشیاں بکھیرتے تھے یہ ہنر کم ہی فنکاروں کو آتا ہے ۔ ان کے انتقال سے مزاح کا ایک اور باب ہمیشہ کے لئے بند ہو گیا ، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔Rlated Stars :
ندیم بیگ
Nadeem Baig
غلام محی الدین
Ghulam Mohiuddin
مصطفی قریشی
Mustafa Qureshi
نسیم وکی
Naseem Vicky
قوی خان
Qavi Khan
سہیل احمد
Sohail Ahmed
طارق ٹیڈی
Tariq Teddy
پائل چوہدری
Payal Chuadhry
زارا اکبر
Zara Akbar
Famous Showbiz Stars
Kaya Scodelario
Ali Kazmi
Bonnie Wright
Adah Sharma
Gillian Anderson
Gippy grewal
Sunny Deol
jamil rizvi
Noman Masood
Tom Holland
Kristanna Loken
Mahesh Bhatt
Showbiz News In Urdu
-
اداکار کمال احمد رضوی کی سالگرہ یکم مئی کو منائی جائے گی
-
اردو کے معروف شاعر محسن نقوی کی سالگرہ 5 مئی کو منائی جائے گی
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
معروف ٹی وی میزبان میزبان ،اداکار اور شاعر طارق عزیز کی سالگرہ (کل) منائی جائے گی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
-
پاکستان کے نامورصداکار، اداکاراورشاعرطارق عزیز کا یوم پیدائش (کل) منایا جائیگا
-
گلوکارحبیب رحمن کا گانا میرے ڈھولے جیا کی لانچنگ تقریب الفلاح تھیٹر لاہور میں منعقد کی گئی
-
گلوکارہ امن علی کا نیا ویڈیو سونگ’’چٹا چٹا ڈھولا‘‘ ریلیز کردیاگیا