فلمساز رنجیت شرما مہاجن خاندان پر ”میں مہاجن بول رہا ہوں “ نامی فلم بنائینگے

بدھ 2 مئی 2007 12:23

ممبئی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار02 مئی2007) بالی وڈ میں ان دنوں زندگی میں پیش آنے والے حقیقی واقعات پر فلمیں بنانے کا رواج عام ہو رہا ہے ۔ اسی اثناء میں سرخیوں میں موجود مہاجن خاندان پر بھی فلم بنا ئی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

فلمساز رنجیت شرما مہاجن خاندان پر فلم بنانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں اور فلم بھی پروین مہاجن کی جانب سے بڑھے بھائی پر مود مہاجن پر گولی چلانا ‘پرمودکا دواخانہ اور پروین کا ہسپتال منتقل ہونا اور پرمود مہاجن کی موت پر مبنی ہو گی ۔ فلم کا نام ”میں مہاجن بول رہا ہوں “ ہو گا۔ جس کا آغازآئندہ ماہ سے ہو گا۔ فلم کی کاسٹ میں اداکار راج ببر پر مود مہاجن ‘انوپم کھیر پروین مہاجن اور کرن کھنہ راہول مہاجن کے کردار میں نظر آئینگے ۔

وقت اشاعت : 02/05/2007 - 12:23:41

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :