میگھن کے ماضی میں ہالی ووڈ سے تعلق کی وجہ سے برطانوی شاہی خاندان کو بہت نقصان پہنچا، رپورٹ

منگل 17 اگست 2021 16:51

میگھن کے ماضی میں ہالی ووڈ سے تعلق کی وجہ سے برطانوی شاہی خاندان کو بہت نقصان پہنچا، رپورٹ
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2021ء) بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق2021 کی دستاویزی فلم سیکریٹس آف دی رائل - دی مارکلز ورسس دی منارک میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ میگھن کے ماضی میں ہالی ووڈ سے تعلق کی وجہ سے برطانوی شاہی خاندان کو بہت نقصان پہنچاہے۔

(جاری ہے)

اس دستاویزی فلم میں ، شاہی مبصر ایشلے پیئرسن نے دعویٰ کیا کہ انہیں لگتا ہے کہ میگھن کا ہالی ووڈ سے ماضی میں جو تعلق رہااس نیشاہی خاندان کو ایک سمندری طوفان کی طرح نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب برطانوی طرز زندگی میں ڈچز کی عدم شمولیت کو سامنے لایا گیا ہو۔شاہی مبصر کے مطابق یہ واقعات تو جوڑے کے شادی کے فورا بعدکی کچھ تصاویر اور انٹرویوز کے ذریعے نظر آنے لگے تھے۔میگھن اور ہیری کے 10 روزہ دورہ افریقہ پرمیگھن نے ایک آئی ٹی وی دستاویزی فلم میں اعتراف کیا تھا کہ وہ مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں۔
وقت اشاعت : 17/08/2021 - 16:51:48

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :