عید پر لالی وڈ کی صورتحال مایوس کن رہا ، نمائش کی جانے والی فلمیں حاضری کو اپنی طرف توجہ نہ کرسکیں ، روایتی سکرپٹ اور او ر برس سا برس سے تنزلی کا شکار لالی ووڈ میں عید پر ریلیز ہونے والی فلمیں بھی جان نہ ڈال سکیں

جمعرات 31 جولائی 2014 14:56

کراچی، لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جولائی۔2014ء) پاکستان میں اب بھی رویتی طریقوں سے فلمیں بنتی ہیں گذشتہ برس پاکستان میں کچھ ایسی فلمیں بنائی گئیں جن سے فلم بینوں میں یہ امید پیدا ہوئی تھی کہ شاید برس ہا برس سے بحران اور تنزلی کا شکار ’لالی وڈ‘ میں کچھ جان پڑ سکے۔خاص طور پر نئے اور نوجوان ہدایت کاروں کی ان فلموں کے موضوعات اور غیر روایتی ٹریٹمنٹ نے ان لوگوں کو بھی اپنی طرف متوجہ کیا جو عموماً نہ تو پاکستانی فلموں میں دلچسپی رکھتے ہیں اور نہ ہی یہ فلمیں دیکھنے سینما گھروں کا رخ کرتے ہیں۔

زندہ بھاگ، میں ہوں شاہد آفریدی، واراور جوش جیسی فلمیں گذشتہ عید کو اور اس کے کچھ عرصے بعد ریلیز ہوئیں۔ ان میں سے کچھ فلموں کو بین الاقوامی ایورڈ اور پذیرائی بھی ملی۔

(جاری ہے)

اس کے باوجود اس برس فلم انڈسری کی صورتحال مایوس کن دکھائی دے رہی ہے۔ اس برس عید پر صرف ایک اردو فلم ’سلطنت‘ ریلیز ہوئی ہے۔ فلم کے ڈائریکٹر ہیں فیصل بخاری جو اس سے پہلے ’بھائی لوگ‘ اور ’نوپیسہ نو پرابلم‘ جیسی فلموں کی ہدایتکاری کر چکے ہیں۔

’بھائی لوگ‘ نے باکس آفس پر کافی اچھا بزنس کیا تھا۔فیصل بخاری کی اس عید پر ریلیز ہونے والی فلم ’سلطنت‘ بڑے بجٹ کی فلم ہے جس کی عکس بندی دوبئی اور بینکاک میں کی گئی ہے۔جبکہ اس کا میوزک اور پوسٹ پروڈکشن کا عمل بھارت میں مکمل کیا گیا ہے۔ "انڈین فلمیں کروڑوں کے بجٹ سے بنتی ہیں۔پاکستانی فلموں سے ان کا کوئی مقابلہ ہے ہی نہیں۔

اس لیے’ کک’ کا پلڑا تو پاکستان میں مقامی فلموں پر بھاری ہی رہے گا تاہم سلطنت فلم کو اگرمسابقت ملے گی تو وہ کک سے ہی ملے گی۔"فلم کے پروڈیوسر اسلم بھٹی ہیں جو اس فلم میں ’اسلم بھائی‘ کے نام سے مرکزی کردار بھی نبھا رہے ہیں۔ اسلم بھٹی نے ماضی میں بھی فلمیں پروڈیوس کی ہیں جس میں انھوں نے خود کو ہیرو کے طور پر متعارف کروانے کی کوشیش کی لیکن یہ فلمیں فلاپ رییں۔

اسلم بھٹی کے علاوہ فلم میں جاوید شیخ، احسن خان اور مصطفی قریشی نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں لیکن فلم کی خاص بات اس کی بھارتی کاسٹ ہے۔بھارتی اداکارہ شویتا تیواری جو معروف پروگرام بگ باس بھی جیت چکی ہیں اس فلم میں ہیروئین کے روپ میں نظر آرہی ہیں جبکہ اچت کور اور دو اور بھارتی اداکار بھی فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں۔اچت کور کہتی ہیں کہ پاکستانی اداکاروں اور ڈائریکٹر کے ساتھ کام کرنے کا یہ ان کا پہلا تجربہ تھا جو بہترین رہا۔

انھیں ایک اچھی کہانی والی فلم میں کام کرکے خوب لطف آیا۔فیصل بخاری کی اس عید پر ریلیز ہونے والی فلم ’سلطنت‘ بڑے بجٹ کی فلم ہیاس بار سلطنت کے مقابلے پر کوئی مضبوط مقامی فلم تو نہیں تاہم عید سے دو روز پہلے بھارتی فلم کک بھی پاکستانی سینما گھروں کی زینت بنی ہے جس میں ڈیول یعنی شیطان کا مرکزی رول سلمان خان نے ادا کیا ہے جبکہ ان کی ہیروئن جیکولین فرنانڈس ہیں۔

اس فلم کو بھی عید ریلیزز میں ہی شامل کیا جارہا ہے۔اس فلم میں بھی کمرشل فلم کے تمام ’مصالحے‘ موجود ہیں۔ ایکشن، رومانس ڈرامہ اور آئٹم سانگ بھی۔اس لیے توقع ہے کہ یہ فلم پاکستان میں اچھا بزنس کرے گی۔فلمی نقاد سیف سپرا کہتے ہیں:’انڈین فلمیں کروڑوں کے بجٹ سے بنتی ہیں۔پاکستانی فلموں سے ان کا کوئی مقابلہ ہے ہی نہیں۔ اس لیے’ کک’ کا پلڑا تو پاکستان میں مقامی فلموں پر بھاری ہی رہے گا تاہم سلطنت فلم کو اگرمسابقت ملے گی تو وہ کک سے ہی ملے گی۔

‘سلطنت کے علاوہ دو اور پنجابی فلمیں’جلوے‘ اور ’عیاش‘ بھی عید پر نمائش کے لیے پیش کی گئیں۔ چھوٹے بجٹ اور پرانی ٹیکنالوجی پر بنائی گئی یہ فلمیں اچھائی اور برائی کے درمیان تناوٴ کی روایتی کہانی پر مبنی ہیں۔ "بھارت کی کروڑوں روپے کے بجٹ سے بننے والی فلمیں ان کے چھوٹے بجٹ والی فلموں کے بزنس پر کوئی اثر نہیں ڈالتیں۔ ہماری فلموں کو جو لوگ پسند کرتے ہیں وہ بھلے کوئی بھی بھارتی فلم لگ جائے ہماری فلم دیکھنے ضرور آئیں گے۔"

وقت اشاعت : 31/07/2014 - 14:56:53

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :