کورونا نے ہلچل نہیں تباہی مچائی ہے‘ یشمہ گل

کورونا سے شاید ہی اب کوئی ایسا فرد بچا ہوجس کے گھرکاکوئی نہ کوئی فرد یا وہ خود کوروناکا شکارنہ ہواہو‘اداکارہ وماڈل

منگل 24 اگست 2021 13:14

کورونا نے ہلچل نہیں تباہی مچائی ہے‘ یشمہ گل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2021ء) اداکارہ و ماڈل یشمہ گل نے کہا کہ کورونا سے شاید ہی اب کوئی ایسا فرد بچا ہوجس کے گھرکاکوئی نہ کوئی فرد یا وہ خود کوروناکا شکارنہ ہواہو۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کا کہنا تھا کہ کورونا نے ہلچل نہیں تباہی مچائی ہے ۔

(جاری ہے)

اب تک لاکھوں افراد اس وباکاشکارہوچکے ہیں۔جہاں تک میر ا تعلق ہے میرا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ۔پہلے میں نے سوچا تھا کہ میں اپنے کورونا ٹیسٹ کے بارے میں کسی کو نہیں بتائوں گی لیکن بعد میں مجھے احساس ہوا کہ نہیں یہ غلط ہے ، ہمیں سب کو اِس بیماری کے بارے میں بتانا ہے تاکہ ہم اس عالمی وبا سے لڑسکیں۔

وقت اشاعت : 24/08/2021 - 13:14:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :