گھر پر فائرنگ؛ بھابھی کی لاش اور زخمی بیٹا، بھتیجا دیکھ کر کچھ سمجھ نہ آیا، ہنی شہزادی

منگل 5 اگست 2014 12:11

گھر پر فائرنگ؛ بھابھی کی لاش اور زخمی بیٹا، بھتیجا دیکھ کر کچھ سمجھ نہ آیا، ہنی شہزادی

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5اگست 2014ء) لاہور کے علاقہ جوہرٹاؤن میں اتوار کی رات پیش آنے والے فائرنگ کے واقعہ کے بعد اسٹیج اداکارہ ہنی شہزادی نے میڈیا کو بتایا کہ رات ایک بجے معمول کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے وہ اپنے کمرے میں موجود تھی کہ مسلح افراد جوہرٹاؤن میں ان کی گلی میں داخل ہوئے۔ گلی میں موجود سیکیورٹی گارڈ کو دو مسلح نوجوانوں نے گن پوائنٹ پر قابوکیا جب کہ باقی دو مسلح نوجوان گھر میں داخل ہوئے اور میرے کمرے کے باہرکھڑے ہوکر فائرنگ شروع کردی۔

اس موقع پرمیں اپنے بیڈ پر موبائل فون پرگیم کھیلنے میں مصروف تھیں جب کہ بھابھی بیڈ کے سامنے رکھی کرسی پر بیٹھی باتیں کر رہی تھیں۔ مسلح نوجوانوں نے فائرنگ شروع کی تو گولیاں سیدھی ہنی شہزادی کی بھابھی کو لگیں اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جب کہ ہنی شہزادی کے بیٹے بالاج کے پاؤں اور بھتیجے کی کمر میں گولی لگی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مزاحمت کرنے پرگھرسے باہرکھڑے مسلح نوجوانوں نے گارڈ کوگولیاں مارکر موت کے گھاٹ اتاردیا۔

ہنی شہزادی کا کہنا تھا کہ میری کسی سے دشمنی نہیں ہے اورنہ ہی میں نے مسلح نوجوانوں کو دیکھا ہے۔

لمحوں میں میری ہنستی مسکراتی بھابھی اللہ کو پیاری ہوگئی، یہ سب کچھ اس قدر اچانک ہوا کہ میں توسمجھ ہی نہ سکی۔ میری خادم اعلیٰ سے اپیل ہے کہ وہ اس واقعہ کی اعلیٰ سطح پرتحقیقات کا حکم دیں۔ دوسری طرف اداکارہ ماہ نور اور ہنی شہزادی کے گھروں پر فائرنگ کے واقعات پر فنکار برادری خوفزدہ ہوگئی ہے اور اپنی سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اداکار سردار کمال، ظفری خان، ماہ نور، ندا چوہدری، میرا، میگھا، صائمہ چوہدری، گلفام اور دیگر نے وزیراعلیٰ پنجاب سے تحفظ فراہم کرنے اور فنکاروں کی سیکیورٹی بڑھانے کی اپیل کی ہے۔

وقت اشاعت : 05/08/2014 - 12:11:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :