گھر پر فائرنگ؛ بھابھی کی لاش اور زخمی بیٹا، بھتیجا دیکھ کر کچھ سمجھ نہ آیا، ہنی شہزادی
منگل 5 اگست 2014 12:11
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5اگست 2014ء) لاہور کے علاقہ جوہرٹاؤن میں اتوار کی رات پیش آنے والے فائرنگ کے واقعہ کے بعد اسٹیج اداکارہ ہنی شہزادی نے میڈیا کو بتایا کہ رات ایک بجے معمول کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے وہ اپنے کمرے میں موجود تھی کہ مسلح افراد جوہرٹاؤن میں ان کی گلی میں داخل ہوئے۔ گلی میں موجود سیکیورٹی گارڈ کو دو مسلح نوجوانوں نے گن پوائنٹ پر قابوکیا جب کہ باقی دو مسلح نوجوان گھر میں داخل ہوئے اور میرے کمرے کے باہرکھڑے ہوکر فائرنگ شروع کردی۔
اس موقع پرمیں اپنے بیڈ پر موبائل فون پرگیم کھیلنے میں مصروف تھیں جب کہ بھابھی بیڈ کے سامنے رکھی کرسی پر بیٹھی باتیں کر رہی تھیں۔ مسلح نوجوانوں نے فائرنگ شروع کی تو گولیاں سیدھی ہنی شہزادی کی بھابھی کو لگیں اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جب کہ ہنی شہزادی کے بیٹے بالاج کے پاؤں اور بھتیجے کی کمر میں گولی لگی۔(جاری ہے)
دوسری جانب مزاحمت کرنے پرگھرسے باہرکھڑے مسلح نوجوانوں نے گارڈ کوگولیاں مارکر موت کے گھاٹ اتاردیا۔
ہنی شہزادی کا کہنا تھا کہ میری کسی سے دشمنی نہیں ہے اورنہ ہی میں نے مسلح نوجوانوں کو دیکھا ہے۔لمحوں میں میری ہنستی مسکراتی بھابھی اللہ کو پیاری ہوگئی، یہ سب کچھ اس قدر اچانک ہوا کہ میں توسمجھ ہی نہ سکی۔ میری خادم اعلیٰ سے اپیل ہے کہ وہ اس واقعہ کی اعلیٰ سطح پرتحقیقات کا حکم دیں۔ دوسری طرف اداکارہ ماہ نور اور ہنی شہزادی کے گھروں پر فائرنگ کے واقعات پر فنکار برادری خوفزدہ ہوگئی ہے اور اپنی سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اداکار سردار کمال، ظفری خان، ماہ نور، ندا چوہدری، میرا، میگھا، صائمہ چوہدری، گلفام اور دیگر نے وزیراعلیٰ پنجاب سے تحفظ فراہم کرنے اور فنکاروں کی سیکیورٹی بڑھانے کی اپیل کی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ ماہرہ خان کی طرف شائقین کی جانب سے چیزیں پھینکنے کی ویڈیو وائرل
-
اداکاری کیلئے کارپوریٹ جاب چھوڑی، ڈائریکٹر نے کسی اور کو کاسٹ کرلیا، سوہا علی خان
-
پاکستان لٹریچر فیسٹول میں ماہرہ خان پرحملہ، ویڈیو وائرل
-
فلم ’چندوچیمپئن‘ میں کارتک آریان کی پہلی جھلک نے دھوم مچا دی
-
جاپانی گلوکار نے’ ’دل دل پاکستان‘‘ گا کر لوگوں کے دل موہ لیے
-
دلجیت دوسانج اور شازیہ منظور کے درمیان احترام بھرے الفاظ کا تبادلہ
-
سنجے لیلا بھنسالی نے سیریز کیلئے 60 سے 70 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کیا
-
میکال ذوالفقار اور فیروز خان پرکرش ہے، عنایہ خان
-
لڑکوں کو لڑکا ہی رہنے دیں انہیں کارٹون نہ بنائیں: مشی خان ڈیزائنر سے خفا
-
جیکی بھگنانی کو پروپوز کرنے پر مجبور کیا، رکول پریت سنگھ
-
معروف پاکستانی گلوکارعلی ظفرکی 44 ویں سالگرہ(کل) 18 مئی کو منائی جائے گی
-
معروف پاکستانی گلوکارعلی ظفرکی 44 ویں سالگرہ 18 مئی کو منائی جائے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.