فارمولہ ون کار، ندا یاسر کے شوہر یاسر نواز نے بھی ویڈیو بنا ڈالی

جمعرات 9 ستمبر 2021 14:53

فارمولہ ون کار، ندا یاسر کے شوہر یاسر نواز نے بھی ویڈیو بنا ڈالی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2021ء) گزشتہ دنوں میزبان ندا یاسر کی 2016 کے پروگرام کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو ان کے شوہر یاسر نواز نے اس ویڈیو کلپ کی پیروڈی بناڈالی ۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ندا کے شومیں انجینئرنگ کے 2 طالبعلم شریک ہیں جن سے فارمولا ون کار سے متعلق سوال کررہی ہیں۔ ندا اس نوعیت کی کارسے لاعلمی رکھنے کے باعث سوال کرتی ہیں کہ گاڑی میں کتنے لوگ آسکتے ہیں یہ بتانے پر کہ فامولاریسنگ کار ہے جس میں ایک ہی بند ہوتا ہے، وہ پوچھتی ہیں کہ اچھا ابھی فارمولا بنایا ہے آپ لوگوں نے، ابھی تجربہ کیا ہے۔

دونوں ندا کوسمجھاتے ہیں کہ یہ انگریزی کا فارمولا نہیں بلکہ ریسنگ کار ہے،جس کے بعد ندا شگفتہ اندازمیں کہتی ہیں کہ اس میں بیٹھ کرتجربہ کرچکے ہیں، یہ اتنی ہی تیز چلتی ہے جیسے کہ پیٹرول والی گاڑی چلتی ہے اور ہارن بجانے کیلئے بھی کچھ رکھاہے اس میں ۔

(جاری ہے)

ندا کے شوہر یاسر نواز نے بھی اہلیہ کی ویڈیو کی پیروڈی کرکے سب کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے کیونکہ ایسی پیروڈی ویڈیوز اکثر کامیڈین علی گل پیر بناتے نظر آتے ہیں ۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یاسر بھی تفریح بھرے انداز میں اہلیہ کی نقالی کرتے نظر آرہے ہیں، یاسر کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر نہ صرف مداحوں بلکہ شوبز ستاروں نے خوب پسند کیا ۔حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے ندا یاسر کا کہناتھا کہ یہ کلپ دیکھ کر تو میں خود ہنس رہی ہوں، یہ مجھے بھی مضحکہ خیز لگ رہا ہے، یہ غلطی ہوگئی تھی اور اس غلطی پر میں ہنس رہی ہوں اور آئندہ کوشش کروں گی کہ مکمل ریسرچ کرکے بات کروں۔
وقت اشاعت : 09/09/2021 - 14:53:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :