عمر شریف کے ساتھ خاندان کے 2 افراد امریکہ جائیں گے، بیٹا جواد شریف

جمعہ 17 ستمبر 2021 20:46

عمر شریف کے ساتھ خاندان کے 2 افراد امریکہ جائیں گے، بیٹا جواد شریف
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) پاکستان کے نامور کامیڈین عمر شریف کے ساتھ ایئر ایمبولینس میں خاندان کے 2 افراد امریکہ روانہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

عمر شریف کے صاحبزادے جواد شریف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ والد کی امریکہ منتقلی کیلئے ایئر ایمبولینس جلد کراچی پہنچے گی۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے ایئر ایمبولینس کے اخراجات کی ادائیگی جلد ہونے کی امید ہے۔جواد شریف نے یہ بھی کہا کہ ایئر ایمبولینس میں طبی عملے کے علاوہ خاندان کے 2 افراد روانہ ہوں گے۔

وقت اشاعت : 17/09/2021 - 20:46:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :