حکومت نے معروف ٹی و اسٹیج اداکار عمرشریف کو علاج کیلئے بیرون ملک بھجوانے کی اجازت دیدی

عمر شریف کی بگڑتی طبعیت کے پیش نظر ایئر ایمبولینس کے ذریعہ واشنگٹن منتقل کیا جائے گا ، رپورٹ

جمعہ 24 ستمبر 2021 22:40

حکومت نے معروف ٹی و اسٹیج اداکار عمرشریف کو علاج کیلئے بیرون ملک بھجوانے کی اجازت دیدی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) حکومت پاکستان نے معروف ٹی و اسٹیج اداکار عمرشریف کو علاج کیلئے بیرون ملک بھجوانے کی اجازت دیدی ،عمر شریف کی بگڑتی طبیعت کے پیش نظر ایئر ایمبولینس کے ذریعہ واشنگٹن منتقل کیا جائے گا ، عمر شریف کراچی میں زیر علاج ہیں جنھیں لینے کیلئے ائیرایمبولینس (آج) ہفتے کو ییاں پہنچے گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیرایمبولینس کی پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دیدی ہے،عمر شریف نے بستر علالت سے حکومت پاکستان اور وزیراعظم عمران خان سے بیرون ملک علاج میں مدد کی درخواست کی تھی

وقت اشاعت : 24/09/2021 - 22:40:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :