میری شخصیت کا ایک پہلو ایسا بھی ہے جس کے بارے میں کوئی نہیں جانتا‘ شاہ رخ خان

پیر 18 اگست 2014 14:11

میری شخصیت کا ایک پہلو ایسا بھی ہے جس کے بارے میں کوئی نہیں جانتا‘ شاہ رخ خان

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اگست۔2014ء) بالی ووڈ کنگ خان نے کہا ہے کہ بظاہر میری زندگی ایک کھلی کتاب ہے تاہم میری شخصیت کا ایک حصہ ایسا بھی ہے جس کے بارے میں کوئی نہیں جانتا۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میری زندگی ایک کھلی کتاب ہے۔ جہاں بھی میں جاتا ہوں لوگ میری تصویر دیکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی ہے کہ لوگ میرے بارے میں سب کچھ جانتے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ میری شخصیت کا ایک پہلو ایسا بھی ہے جس کے بارے میں کوئی نہیں جانتا۔

انہوں نے کہا کہ بزنس آف انٹرٹینمنٹ لوگوں کی پسند بارے آگاہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تخلیق ایک بہت ہی تنہاء چیز ہے جوکہ بند کمروں کے پیچھے کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا تخلیقی انداز بھی بالکل تنہاء ہے جس کے بارے میں کوئی نہیں جانتا اور نہ ہی کبھی میں اس کے بارے میں لوگوں کے سامنے بتانا چاہتا ہوں.

وقت اشاعت : 18/08/2014 - 14:11:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :