پاکستانی فلمی صنعت ترقی کی جانب گامزن ہے‘ ثمینہ پیرزادہ

پیر 18 اگست 2014 14:21

پاکستانی فلمی صنعت ترقی کی جانب گامزن ہے‘ ثمینہ پیرزادہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اگست۔2014ء) اداکارہ و ہدایتکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کہا ہے کہ نئی فلم بنانے کا سوچ رہی ہوں‘ آنے والا وقت فلم انڈسٹری کی ترقی اور بہتری کا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مجھے فلمی بحران پر دکھ ہوتا ہے لیکن اس میں قصور فلم والوں کا ہی ہے اور وہی اب اسے ٹھیک کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلم کا سکرپٹ لکھوا رکھا ہے جس پر جلد فلم کا آغاز ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈراموں کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔ بھارتی ڈرامے جھوٹ اور گلیمر پر مبنی ہوتے ہیں جبکہ ہمارے ڈرامے حقیقت پر مبنی ہوتے ہیں اسلئے ہمارے ڈراموں کو زیادہ پذیرائی ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے فلم انڈسٹری بھی ترقی کی منازل طے کرتی ہوئی نظر آرہی ہے اور میں اس کی بحالی میں کردار ادا کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ نئی فلموں کی آمد کا سلسلہ خوش آئند ہے

وقت اشاعت : 18/08/2014 - 14:21:23

Rlated Stars :