صبا قمر نے کراچی کو سسرال قرار دے دیا

پیر 11 اکتوبر 2021 19:49

صبا قمر نے کراچی کو سسرال قرار دے دیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2021ء) پاکستان سمیت بھارت میں بھی مقبول اداکارہ صبا قمر نے کراچی کو اپنا سسرال قرار دے دیا۔اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شہرِ قائد میں موجود اپنے کمرے کی کھڑکی سے باہر کے دلکش نظاروں کی ایک تصویر شیئر کی۔

(جاری ہے)

تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے ازراہِ مذاق لکھا کہ کراچی کسی سسرال سے کم نہیں، بہت کام کرواتا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان و بھارت کی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی قابل اور باصلاحیت اداکارہ صبا قمر ڈراموں اور فلموں کے بعد یوٹیوب پر بھی چھاگئی ہیں۔صباقمر لکس سٹائل، ہم اور فلم فئیر ایوارڈ اپنے نام کر چکی ہیں۔

وقت اشاعت : 11/10/2021 - 19:49:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :