روبینہ دلیک کی مقبولیت میں اضافہ،انسٹاگرام پر فالورزکی تعداد 70لاکھ ہوگئی

پیر 18 اکتوبر 2021 18:40

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کی فاتح و اداکارہ روبینہ دلیک شوبز کی دنیا کے بعد اب سوشل میڈیا پر بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ انسٹاگرام پر روبینہ دلیک کو 7 ملین یعنی 70لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے جس کے بعد وہ بھی بھارت کی مقبول ترین اداکاراں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے روبینہ دلیک نے اپنے سات ملین فالوورز کے لیے انسٹاگرام پر خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔روبینہ دلیک نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر اپنی دو تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انہیں ہاتھ کے اشارے سے 7 بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ فالوورز میں اضافے کی خوشی میں بیحد خوش بھی نظر آرہی ہیں۔بھارتی اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ سات ملین اور اس سے زیادہ کے لیے شکر گزار ہوں۔
وقت اشاعت : 18/10/2021 - 18:40:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :