بیٹے کی جدائی کی تڑپ نے گوری کو شدید غمزدہ کردیا

بدھ 20 اکتوبر 2021 21:30

بیٹے کی جدائی کی تڑپ نے گوری کو شدید غمزدہ کردیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے اپنے گھر کے ملازمین کو ہدایت دی ہے کہ اٴْن کے بیٹے آریان خان کو ضمانت نہ ملنے تک گھر میں کسی قسم کا کوئی میٹھا نہیں بنایا جائے۔

(جاری ہے)

اداکار شاہ رخ خان کی فیملی، اس وقت ایک انتہائی مشکل وقت سے گٴْزر رہی ہے کیونکہ اٴْن کے بڑے بیٹے آریان خان منشیات کیس میں گرفتار ہیں اور اب تک اٴْن کی ضمانت کی کوئی اٴْمید نظر نہیں آرہی ، بیٹے کی جدائی کی تڑپ نے گوری کو شدید غمزدہ کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری کو معلوم ہوا کہ اٴْن کے گھر کے ملازمین دوپہر کے کھانے کے دوران باورچی خانے میں کھیر پکا رہے تھے، یہ خبر سٴْن کر گوری خان نے فوراًً اپنے گھر کے تمام ملازمین کو ہدایت کی کہ جب تک آریان کی رہائی نہ ہو گھر میں کوئی میٹھی ڈش نہ بنائیں۔دوسری جانب شاہ رخ خان نے انڈسٹری سے وابستہ اپنے دوستوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس آزمائشی وقت میں اٴْن کے گھر آنے سے گریز کریں۔
وقت اشاعت : 20/10/2021 - 21:30:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :