شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ایک بار پھر درخواست ضمانت مسترد ہوگئی

بدھ 20 اکتوبر 2021 22:29

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ایک بار پھر درخواست ضمانت مسترد ہوگئی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ایک بار پھر درخواست ضمانت مسترد ہوگئی۔ممبئی کی سیشن عدالت نے منشیات کیس میں گرفتار آریان خان سمیت دیگر ملزمان ارباز مرچنٹ اور منمن دھامیچا کی ضمانت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ضمانت ایک بار پھر مسترد کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیشن کورٹ نے آریان خان کی درخواست ضمانت پر14 اکتوبر کو ہونے والی سماعت میں فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ جسے دوپہر کو ہونے والی سماعت میں سنایا گیا۔کروز ڈرگز پارٹی کیس میں گرفتار آریان خان گزشتہ 18 روز سے جیل میں قید ہیں۔ این ڈی پی ایس کی خصوصی عدالت نے آریان کی کسٹڈی میں مزید توسیع کردی ہے جس کے بعد آریان آرتھر روڈ جیل میں ہی رہیں گے۔

(جاری ہے)

عدالت درخواست کا تفصیلی فیصلہ جلد ہی جاری کرے گی۔ممبئی کی سیشن عدالت سے آریان خان کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد ان کے وکیل بومبے ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔یاد رہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے 2 اکتوبر کو ممبئی سے گووا جانے والے ایک بحری جہاز پر چھاپہ مارکر منشیات برآمد کی تھی۔ اس جہاز پر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان بھی موجود تھے جنہیں پوچھ تاچھ کے بعد چھاپے کے اگلے روز یعنی 3 اکتوبر کو گرفتار کیا گیاتھا۔
وقت اشاعت : 20/10/2021 - 22:29:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :