علی ظفر بھی پاکستان کی تاریخی فتح کا جشن منانے سڑکوں پر نکل گئے

منگل 26 اکتوبر 2021 22:45

علی ظفر بھی پاکستان کی تاریخی فتح کا جشن منانے سڑکوں پر نکل گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2021ء) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی ظفر بھی آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف تاریخی فتح کا جشن منانے کے لیے بہت سے من چلوں کی طرح سڑکوں پر نکل آئے۔

(جاری ہے)

علی ظفر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، اس ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ علی ظفر ہلکی رفتار سیگاڑی چلاتے ہوئے سڑک پرموجود من چلے جو کہ ڈھول کی تھاپ پر ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں ان کی ویڈیو بنا رہے ہیں۔جبکہ علی ظفر کو گاڑی میں دیکھ کر کچھ لڑکوں نے رٴْک کر علی ظفر کی ویڈیو بھی بنائی اور ساتھ ہی گلوکار کا پی ایس ایل کے لیے گایا ہوا گانا ’ سیٹی بجے گی‘ بھی گنگنایا۔

وقت اشاعت : 26/10/2021 - 22:45:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :