یاسر حسین نے جہاز میں سفر کرنیوالوں کی کلاس لے لی

ہاز میں کام کرنیوالی خواتین آپ باپ کی نوکر نہیں، تمیز سے بات کرنا سیکھیں، خدارا مختلف شعبوں کا احترام کریں، اداکار

جمعرات 28 اکتوبر 2021 22:14

یاسر حسین نے جہاز میں سفر کرنیوالوں کی کلاس لے لی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) معروف اداکار، میزبان و ڈائریکٹر یاسر حسین کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے پیغام نے مداحوں کے دل جیت لئے ہیں۔ یاسر حسین کی جانب سے کراچی سے لاہور جاتے ہوئے جہاز کے اندر کی تصویروں کے ساتھ ایک خوبصورت پیغام بھی شیئر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یاسر حسین کا اپنی انسٹا پوسٹ پر لکھنا ہے کہ ’آج فلائٹ میں، میں نے نوٹ کیا ہے کہ عوام خصوصاً مرد حضرات کو لگتا ہے کہ جہاز میں کام کرنے والی خواتین جو آپ کو ہزاروں فٴْٹ اوپر آسمان پر کھانا دیتی ہیں اور آپ کے جھوٹے برتن اٹھاتی ہیں وہ باپ کی نوکر ہیں، ایسا بالکل نہیں ہے‘۔یاسر حسین کا مزید لکھنا تھا کہ ’تمیز سے بات کرنا سیکھیں، خدارا مختلف شعبوں کا احترام کریں‘۔

وقت اشاعت : 28/10/2021 - 22:14:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :