ْکورونا وبا کے بعدپہلی پاکستانی فلم ریلیز کیلئے تیار، فلم کھیل کھیل میں19نومبرکو ریلیزہوگی

پیر 1 نومبر 2021 14:35

ْکورونا وبا کے بعدپہلی پاکستانی فلم ریلیز کیلئے تیار، فلم کھیل کھیل میں19نومبرکو ریلیزہوگی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2021ء) کورونا وبا کے بعدپہلی پاکستانی فلم ریلیز کیلئے تیار ہے۔ فضا علی اور نبیل قریشی کی کاوش فلم کھیل کھیل میں19نومبرکو ریلیزہوگی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث ملکی سینما گھروں کی بندش کی بنا پر کئی فلمسازوں نے زیر تکمیل فلموں کا کام روک دیا تھا تاہم اس دوران فلمساز فضا علی مرزا نے ہدایتکار نبیل قریشی کے ساتھ مل کراپنی نئی فلم کھیل کھیل میں تیار کرلی ہے جسے 19 نومبر کو ریلیز کیا جارہاہے ۔

(جاری ہے)

کوروناوائرس کی وبا آنے کے بعد نئی ریلیز ہونے والی یہ پہلی پاکستانی فلم ہوگی۔فلم کے پوسٹر کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیاہے۔ پوسٹر کے ساتھ لکھا گیا کہ طویل صبر کرنے پر مداحوں کا شکریہ، ہم رواں سال19 نومبر کو فلم کھیل کھیل میں ریلیز کرنے پر بہت خوش ہیں۔ سجل علی اور بلال عباس فلم میں مرکزی کرداراداکررہے ہیں جبکہ تجربہ کار اداکار جاوید شیخ،منظرصہبائی اورسینئر اداکارائیں ثمینہ احمد اورمرینہ خان بھی اپنے جلوے بکھیرتے نظر آئیں گے۔فلم کی موسیقی شانی ارشد، شجاع حیدر اور اسرار شاہ نے ترتیب دی ،فلم میں تاریخی واقعات کو دل گرما دینے والے انداز میں فلمایا گیا ہے ۔
وقت اشاعت : 01/11/2021 - 14:35:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :