اپنے پیار ، شادی کو بچانے کیلئے تشدد اور تضحیک بھی برداشت کی‘متیھرا

ْطلاق کے بعدمالی حالت انتہائی کمزورہو گئی ،بھوکی بھی رہی،رکشوںمیں اورپیدل سفرکیا ‘انٹرویو

ہفتہ 20 نومبر 2021 11:55

اپنے پیار ، شادی کو بچانے کیلئے تشدد اور تضحیک بھی برداشت کی‘متیھرا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2021ء) ماڈل،اداکارہ و میزبان متھیرانے کہا ہے کہ شوہر سے جذباتی پیار کیا اور اپنے پیار و شادی کو بچانے کے لیے تشدد اور تضحیک بھی برداشت کی،شادی کو بچانے کے لیے نہ صرف انہوں نے گھر اور شوہر کے وہ کام بھی کیے جو انہیں نہیں کرنے چاہیے تھے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے شوہر سے اتنا پیار کیا کہ وہ یہ ماننے کو بھی تیار نہ تھیں کہ شوہر ان سے پیار ہی نہیں کرتے۔

انہوں نے بتایا کہ طلاق ہوجانے کے بعد ان کی مالی حالت خراب ہوگئی تھی اور ان کی جانب سے لوگوں سے مدد مانگنے کے باوجود ان کی مدد نہیں کی گئی۔متھیرا نے بتایا کہ مالی مشکلات کے دنوں میں وہ کئی دن تک بھوکی رہتی تھیں اور صرف دن اور رات میں ایک وقت کا کھانا کھا کر گزارا کر رہی ہوتی تھیں جبکہ ایک سے دوسری جگہ جانے کے لیے وہ رکشوں میں سفر کرنے سمیت پیدل جایا کرتی تھیں۔
وقت اشاعت : 20/11/2021 - 11:55:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :