کترینہ کیف نے شادی کے بعد انسٹا DP بدل لی

کترینہ کیف کی نئی ڈی پی میں اٴْن کے شوہر وکی کوشل کو بھی دیکھا جا سکتا ہے

جمعہ 17 دسمبر 2021 11:47

کترینہ کیف نے شادی کے بعد انسٹا DP بدل لی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2021ء) بھارتی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف نے شادی کے بعد اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ کی ڈسپلے پکچر بدل لی ہے، کترینہ کیف کی نئی ڈی پی میں اٴْن کے شوہر وکی کوشل کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔کترینہ کیف کی شادی نجی تقریب ہونے کے باوجود سوشل میڈیا سمیت ’مین اسٹریم میڈیا‘ پر بھی کافی چھائی رہی۔

(جاری ہے)

رواں ماہ 9 دسمبر کو ہونے والی کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی خوبصورت تصویریں تا حال سوشل میڈیا پر وائرل اور انٹرنیٹ صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

سوشل میڈیا انسٹا گرام پر 59.4 ملین فالوورز رکھنے والی خوبرو اداکارہ نے اپنی شاہانہ شادی کے بعد اکائونٹ پر ڈی پی بدل لی ہے جس میں اٴْنہیں اپنے شوہر وکی کوشل کے ساتھ خوبصورت پوز میں دیکھا جا سکتا ہے۔دوسری جانب انسٹا گرام پر کترینہ کیف کے مقابلے میں آدھے سے بھی کئی درجے کم، 11.9 ملین فالوورز رکھنے والے وکی کوشل نے تاحال اپنی انسٹاگرام ڈی پی تبدیل نہیں کی ہے۔
وقت اشاعت : 17/12/2021 - 11:47:02

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :