مریم انصاری کی شادی کی خوبصورت تصویریں، ویڈیوز

مریم انصاری سابق کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان کیساتھ رشتہ ئازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں

جمعرات 23 دسمبر 2021 12:57

مریم انصاری کی شادی کی خوبصورت تصویریں، ویڈیوز
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2021ء) پاکستان کی خوبرو اداکارہ مریم انصاری پاکستان کے معروف سابق کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان کے ساتھ رشتہ ئازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں۔گزشتہ شب مریم انصاری اپنے دولہا راجہ اویس خان کے گھر رٴْخصت ہو گئیں، مر یم انصاری کی شادی کی تقریبات کا آغاز رواں ہفتے کے آغاز سے ہوا تھا۔مریم انصاری کی مہندی، سنگیت کی تقریب کے بعد کل رٴْخصتی تھی جبکہ رواں سال فروری کے مہینے میں اٴْن کا نکاح ہو چکا تھا۔

(جاری ہے)

مریم انصاری کی عروسی لباس میں دولہے کے ہمراہ بیٹھے، ڈانس کرتے اور رٴْخصت ہوتے ہوئے کی خوبصورت تصویریں اور متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔مریم انصاری نے اپنی شادی پر سنہری کڑھائی سے سجا گاجری رنگ کا خوبصورت لہنگا پہنا ہوا تھا جبکہ اٴْن کے دولہا اویس خان نے اس دوران سیاہ کرتا پاجامہ اور کوٹ پہن رکھا تھا۔شادی کے بعد اس خوبصورت جوڑی کی جانب سے کروائے گئے خوبصورت فوٹو سیشن کی بھی ویڈیوز وائرل ہیں جنہیں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب اس شادی پر دٴْلہن، مریم انصاری کے بھائی علی انصاری اور اٴْن کی منگیتر اداکارہ صبور علی کو بھی سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
وقت اشاعت : 23/12/2021 - 12:57:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :