علی انصاری نے بہن کی رٴْخصتی کی جذباتی ویڈیو شیئر کردی

خواہش تھی کاش والد بھی مریم انصاری کی رٴْخصتی کے دوران ہمارے ساتھ موجود ہوتے، اداکار

ہفتہ 1 جنوری 2022 12:52

علی انصاری نے بہن کی رٴْخصتی کی جذباتی ویڈیو شیئر کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2022ء) پاکستان کے معروف اداکار علی انصاری کی جانب سے اپنی بہن، ادکارہ مریم انصاری کی رٴْخصتی کی خوبصورت ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ علی انصاری کی بہن اداکارہ مریم انصاری پیا گھر سدھار گئی ہیں، وہ بیاہ کر پاکستان کے معروف سینئر کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان کے گھر گئی ہیں۔ مریم انصاری کی بارات کو خوش آمدید کہتے ہوئے اور اٴْن کی رٴْخصتی کی خوبصورت، جذباتی ویڈیو علی انصاری کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو میں بہن بھائی جیسے بے لوث محبت بھرے اور جذباتی رشتے کو خوبصورتی سے کیمرے کی آنکھ کے ذریعے دکھایا گیا ہے۔علی انصاری نے اس پوسٹ کے کیپشن کے ساتھ ایک نوٹ میں لکھا ہے کہ وہ اپنی بہن کی شادی کی تیاریوں کے آغاز سے لے کر رٴْخصتی تک کافی جذباتی رہے۔علی انصاری کا اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کہنا ہے کہ ’وہ اس احساس کو لفظوں میں بیان نہیں کر سکتے‘۔انہوں نے مز ید لکھا کہ ’میری خواہش تھی کہ کاش ہمارے والد بھی مریم انصاری کی رٴْخصتی کے دوران ہمارے ساتھ اِن وڈیوز میں موجود ہوتے، وہ یہ ویڈیوز دیکھ کر نہایت افسردہ محسوس کر رہے ہیں‘۔
وقت اشاعت : 01/01/2022 - 12:52:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :