فحش فلموں کیلئے مجبور کرنے پر اداکارہ نے شوہر کو قتل کردیا

منگل 9 ستمبر 2014 16:12

فحش فلموں کیلئے مجبور کرنے پر اداکارہ نے شوہر کو قتل کردیا

مبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9ستمبر 2014ء) جنوبی انڈیا کی ادکارہ نے مبینہ طور پر اپنے شوہر کو قتل کردیا کیوں کہ وہ اسے فحش فلموں میں کام کرنے پر مجبور کرتا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 22 سالہ شروتی چندر سیکھا اپنے پہلے شوہر علیحدگی کے بعد پرنزو نامی ایک شخص سے ملی اور بعد ازاں مذکورہ جوڑی نے کہیں اور جا کر رہنا شروع کردیا۔

(جاری ہے)

پرنزو ایک بزنس مین ہے اور جب اسے کاروبار میں شدید نقصان کا سامنا ہوا تو اس نے اشیاءکی آن لائن وینچرٹریڈنگ شروع کردی جس میں اس کے دو دوستوں کو نقصان اٹھانا پڑا اور وہ قرض کے بوجھ تلے دب گئے اور اس نے اداکارہ کو فحش فلموں میں کام کرنے کا کہا۔

انکوائری آفیسر کا کہنا ہے کہکہ شروتی چندر سیکھا نے فحش فلموں میں کام کرنے سے صاف انکار کردیا تھا اور اپنے دو دوستوں کے ساتھ مل کر اپنے شوہر پرنزو کو زہر دے دیا اور پھر اس کی نعش دبا دی تھی، ادکارہ پچھلے آٹھ ماہ سے مفرور تھی ۔

وقت اشاعت : 09/09/2014 - 16:12:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :