لوگ مجھے بطور اداکارہ سنجیدہ نہیں لیتے ،سونم کپور

بدھ 10 ستمبر 2014 13:34

لوگ مجھے بطور اداکارہ سنجیدہ نہیں لیتے ،سونم کپور

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر۔2014ء)بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کا کہنا ہے کہ لوگ یہ بھول چکے ہیں کہ میں ایک اداکارہ ہوں کیونکہ وہ مجھے بطور اداکارہ سنجیدگی سے نہیں لیتے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سونم نے کہا کہ میری ڈریسنگ اور ضدی فطرت نے بطور اداکارہ میری شناخت کو ماند کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں اپنی یہ دونوں چیزیں ہی تبدیل نہیں کر سکتی کیونکہ یہ میری فطرت کا حصہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں دوسری اداکاراؤں کے مقابلے میں اس لحاظ سے مفرور ہوں کہ جو میرا ذہن مانتا ہے وہ کہہ دیتی ہوں اور کسی سے ہچکچاتی نہیں تاہم دوسری اداکارائیں اپنی رائے یا سوچ عوام کے سامنے لانے سے ڈرتی ہیں

وقت اشاعت : 10/09/2014 - 13:34:32

Rlated Stars :