ثنا ء اور فخر امام اپنے نو مولود بیٹے کے نام پر متفق نہ ہوسکے ،قرعہ اندازی کے ذریعے فیصلے میں ثناء بازی لے گئیں

بدھ 10 ستمبر 2014 14:29

ثنا ء اور فخر امام اپنے نو مولود بیٹے کے نام پر متفق نہ ہوسکے ،قرعہ اندازی کے ذریعے فیصلے میں ثناء بازی لے گئیں

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر۔2014ء)اداکارہ ثنا ء اور انکے شوہر فخر امام اپنے نو مولود بیٹے کے نام پر متفق نہ ہوسکے ،قرعہ اندازی کے ذریعے کئے جانیوالے فیصلے میں ثناء بازی لے گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق اداکارہ ثنا ء بیٹے کا نام اپنی مرضی کے مطابق رکھنا چاہتی تھیں مگر ان کے شوہر فخر امام اپنی مرضی کا نام رکھنا چاہتے تھے جس پر دونوں کے درمیان اس بات پر اتفاق رائے ہو گیا کہ قرعہ اندازی سے نام رکھا جائے گااور اسکے لئے قرعہ اندازی کی گئی جس میں ثناء کامیاب رہیں اور ثناء کی طرف سے تجویز کردہ نام ریان رکھ دیا گیا ہے ۔

اس حوالے سے فخر امام کاکہنا ہے کہ میں نے دونوں پرچیوں پر ہی ریان لکھا تھا ،دانستہ طور پر ثناء کو تنگ کر نے کے لئے یہ شرارت کی تھی ۔انہوں نے بتایا کہ ریان ” جنت“ کے دروازے کا نام ہے اور ہم نے یہ نام بیٹے کی پیدائش سے قبل ہی تجویز کر رکھا تھا۔

وقت اشاعت : 10/09/2014 - 14:29:14

Rlated Stars :