روبینہ اشرف کی بیٹی اداکارہ منیٰ طارق کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا

جمعرات 13 جنوری 2022 16:57

روبینہ اشرف کی بیٹی اداکارہ منیٰ طارق کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2022ء) شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کی بیٹی منیٰ طارق کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

(جاری ہے)

منیٰ طارق خود بھی اداکارہ ہیں ، انہوں نے ڈرامہ انڈسٹری کے مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔گزشتہ شب منیٰ طارق کی شادی کی تقریبات کا آغاز مایوں کی تقریب سے ہوا جس میں شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکاروں نے شرکت کی۔کراچی میں منعقدہ مایوں کی تقریب میں صبا حمید، وسیم عباس، بہروز سبزواری ، سفینہ بہروز و دیگر معروف شوبز ستاروں نے شرکت کی۔

وقت اشاعت : 13/01/2022 - 16:57:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :